کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاک فلیگ سی سی کے زیراہتمام اور کے سی سی اے زونIIکی اجازت سے جاری محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں جوہر آباد سی سی نے این کے یونیورسل کو 4وکٹوں سے ناکام کیا جبکہ بندھانی سی سی نے نیوکراچی جیم خانہ کو 9رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلہ میں اپنی اپنی نشست کنفرم کرلی۔ جوہرآباد سی سی کے عبداﷲ ارشاد اور بندھانی سی سی کے کاشف الرحمن کو نصرت اﷲ اور ندیم بندھانی نے مین آّف دی میچ ایوارڈ دیا۔ منصورہ اسپورٹس گراؤنڈ پر این کے یونیورسل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں پر 34.5اوورز میں 114رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔ عاصم علی نے 23، راحیل خان نے 17او ر معظم علی نے 15رنز اسکور کئے۔ وقاص یونس ، واصف وحید ، محمد شعیب اور عبدالرحمن نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ جوابی اننگز میں جوہر آباد سی سی نے مطلوبہ ہدف6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔جب 31.5اوورز میں 116رنز سمیٹے گئے۔ عمران علی 26رنز پر ناقابل شکست رہے، سعید نواب نے 25اور اشعر علی نے 13رنز کی اننگز کھیلی۔ عمار حسین نے 26رنز پر 5کھلاڑیوں کو نشانہ بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاک فلیگ گراؤنڈ پر بندھانی سی سی نے 23?4اوورز میں 9وکٹوں پر 124رنز جوڑے۔ کامران ملک نے 55رنز کی اننگز میں 7چوکے لگائے۔ رضوان حسین نے 12رنز اسکور کئے۔ فرحان زمان نے 4وکٹیں 31رنز کے عوض حاصل کیں۔ حبیب اﷲ کو 16رنز پر 2وکٹ ملے۔ نیو کراچی جیم خانہ کی ٹیم 26.4اوورز میں ہمت ہارگئی جب پوری ٹیم 26.4اوورز 115رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ محمد ایوس نے 18رنز اور محمد انور نے 15رنز میں ایک ایک چوکا لگایا ۔ دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر اننگز نہ کھیل سکا۔