نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر ملائیشیا کے خلاف میچ میں زخمی ہو کر ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو گئے ہیں اور نائب کپتان عماد بٹ پر بھی ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا دوسرا گروپ میچ گزشتہ روز ملائیشیا کے خلاف کھیلا تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کو ملائیشیا کے خلاف میچ کے دوران دائیں پاؤں کی دوسری انگلی فریکچر ہوا جس کے باعث وہ ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔
ملائشیا کے خلاف میچ کے دوران قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سنئیر و زخمی ہوگئے
رضوان دائیں پاوں کی انگلی کی انجری کا شکار ہوے pic.twitter.com/gfJW399Yew— Pakistan Hockey (PHF) (@PHFOfficial) December 6, 2018
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد بٹ پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ پابندی ملائیشیا کے خلاف میچ میں حریف کھلاڑی سے ٹکرانے کے باعث عائد کی گئی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 600 ڈالر فیس جمع کروا کر ایف آئی ایچ کے روبرو نائب کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے اگلے میچ کے کپتان اور متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا فیصلہ کل تک کر لیا جائے گا۔