ایڈیلیڈ(سپورٹس لنک رپورٹ) سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ملک سے باہر ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، اسطرح وہ ملک میں اور ملک سے باہر دو، دو ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے پانچویں کپتان بن گئے، اس سے قبل آسٹریلیا کے ایلن بارڈر، رکی پونٹنگ، جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ اور انگلینڈ کے ایلسٹرکک بھی بحیثیت کپتان یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر ہزار ٹیسٹ رنز بھی مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے پانچویں بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 34 رنز بنا کر آسٹریلوی سرزمین پر ہزار ٹیسٹ رنز کے ہندسے کو عبور کیا، اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ، وریندر سہواگ اور وی وی ایس لکشمن بھی آسٹریلوی سرزمین پر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔