لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے توقیر ڈار نے کہا کہ فیڈریشن حکام کو صرف ورلڈکپ میں دستیابی سے متعلق پہلے ہی بتادیا تھا، حسن سردار نے ورلڈ کپ کے لیے ذمہ داری سنبھالنے کا کہا تھا۔انہں نے کہا کہ قومی ٹیم اس وقت تیسرے درجے کی ہاکی کھیل رہی ہے اس میں بہتری کے لیے ہمیں ٹیم میں تبدیلیاں کرنا ہوں گی اور اگر ہاکی پر توجہ نہیں دینا تو اس کو بند کردیا جائے، اس سے کم از کم ہاکی کا یادگار ماضی لوگوں کی نظروں میں ہوگا۔توقیر ڈار کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ پر جانے سے پہلے جب ہم بھیک مانگ رہے تھے تو اس وقت حکومت نے نہیں پوچھا، ہاکی سے متعلق حکومتی رویئے سے خوش نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق اولمپئنز نے ہاکی فیڈریشن کو جاب سینٹر بنا رکھا ہے، ہاکی کی موجودہ صورت حال کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔