بیجنگ(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ ٹور بیڈمنٹن فائنلز میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے، بھارتی کھلاڑی نے فائنل میں جاپان کی کھلاڑی نوزومی اوکوہارا جنہوں نے گزشتہ سال طلائی تمغہ جیتا تھا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل مقابلہ ایک گھنٹے اور دو منٹ تک جاری رہا جس میں بالآخر بھارتی کھلاڑی پی وی سندھو نے اکیس انیس اور اکیس سترہ سے کامیابی حاصل کی، اس کامیابی سے پی وی سندھو پہلی بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے
Astonishing. Simply astonishing rally #badminton #HSBCBWFbadminton #HSBCBWFGuangzhouFinals #HSBCBWFWorldTourFinals pic.twitter.com/7WFw8CPRzO
— BWF (@bwfmedia) December 16, 2018
گزشتہ سال پی وی سندھو کو سیمی فائنل مقابلے میں جاپانی حریف اکنیی یاماکوچی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پی وی سندھو کا یہ کیریئر میں مجموعی طور پر 14واں اعزاز ہے تاہم رواں سال یہ حاصل ہونے والا پہلا اعزاز ہے اس سے قبل پی وی سندھو عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ،ایشین گیمز،دولت مشترکہ گیمز، تھائی لینڈ اورانڈین اوپن میں چاندی کا تمغہ جیت چکی ہیں۔