ایم ایم بیگ کرکٹ: آزاد سی سی اور شہر یار کلب نے اپنے میچز جیت لئے

ایم ایم بیگ کرکٹ: آزاد سی سی اور شہر یار کلب نے اپنے میچز جیت لئے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آزاد سی سی اور شہر یار سی سی نے ایم ایم بیگ کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات میں اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔

آزاد سی سی نے رینجرز کلب کو پانچ وکٹوں سے زیر کیا۔رینجرز کلب پہلے کھیلتے ہوئی 142 رنز پر اؤٹ ہو گئی۔ عمران علی نے 15 بابر نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

سمیع اللہ نے چار اور انصار نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ جواب میں آزاد سی سی 108رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بابر نے چار وکٹیں لے کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔دوسرے میچ میں ملک اسپورٹس 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ مہران نے 47 اور شاہد نے 21 رنز بنائے۔شہروز نے چار وکٹیں حاصل کیں،

جواب میں فاتح ٹیم نے 31 اوور میں 149 رنزکر فتح سمیٹی۔ شہروز اور علی رحمان نے 27 27- رنز اسکور کئے۔اس کے ساتھ ہی پہلے مرحلے کے میچز مکمل ہو گئے۔

error: Content is protected !!