لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ہونے والی چار ملکی ہاکی سیریز اوپن کے تیسرے دن کے میچ میں قازغستان نے افغانستان کو 0-8 شکست دے دی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ورلڈ چیمپیئن اولمپیئن چوہدری اختر رسول تھے ،انکے ہمراہ ایل او سی چیئرمین بریگیڈیئر ر ساجد حمید, آرگنائزنگ سیکریٹری کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر,ایونٹ منیجر رائے عثمان اکبر,میجر ر جاوید منج,اے ایچ ایف کے ًغلام غوث کے علاوہ دیگر معززین و شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
میچ میں قازغستان کی جانب سے دولت یرمانو نے 12ویں اور 26 ویں منٹ میں دو گول,یرمک تاشکیو نے 43ویں منٹ میں ایک گول,امان ییلوبیکیو نے 41ویں اور 46ویں منٹ میں 3 گول,نوربول کوزھیم نے 30ویں منٹ میں ایک گول,تیلیک ازبک نت 39ویں منٹ میں ایک گول کرکے قازغستان کو افغانستان کے مقابلے میں 0-8 سے جیت سے ہمکنار کرادیا.