ہر طالب علم کیلئے کم ازکم ایک کھیل میں حصہ لینا لازمی قرار


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی بحالی کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے ہر طالب علم کے لئے کم ازکم ایک کھیل میں حصہ لینا لازمی قرار دیدیا ہے، بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیصوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے سپورٹس کی بحالی اور فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں ہر طالب علم کے لازمی ہوگا کہ وہ کم از کم ایک کھیل میں ضرور حصہ لیں،سکولوں میں سپورٹس پیریڈ بھی شروع کررہے ہیں اورفزیکل ایجوکیشن ٹیچر( پی ای ٹی) اساتذہ بھی بھرتی کئے جائیں گے، اس حوالے سے صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کمیٹی کے کنوینئر ، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ممبرجبکہ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن سپورٹس و یوتھ افیئرز سیکرٹری ہوں گے۔کمیٹی تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی بحالی کے لئے اقدامات کرے گی اور سپورٹس کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لئے نظام وضع کرے گی،کمیٹی سکولوں اور کالجوں میں گرائونڈز کی سہولتوں کا بھی جائزہ لے گی،صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کا کہنا ہے کہ ہر طالب علم کے سپورٹس میں لازمی حصہ لینے سے نوجوان صحت مند سرگرمیوں حصہ لیکر معاشرے کا مفید شہری بنیں گے اور ان کی زندگی میں نظم و ضبط بھی آئے گا، سکولوں اور کالجوں میں سپورٹس کی سہولیات فراہم کریں گے اور طلبہ و طالبات کے مقابلے بھی کروائے جائیں گے جس سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ سکولوں میں سپورٹس پیریڈ بھی شروع کررہے ہیں اورفزیکل ایجوکیشن ٹیچرز (پی ای ٹی) بھی بھرتی کئے جائیں گے جو بچوں کو تربیت دیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ہمارے گرائونڈز بھی آباد ہوں گے اور نوجوان اپنا قیمتی وقت فضول کاموں پر صرف کرنے کے بجائے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

error: Content is protected !!