میلبورن(سپورٹس لنک رپورٹ) بگ بیش لیگ میں قومی فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے اپنے ڈیبیو میچ میں مخالف ٹیم پرتھ سکارچرز کے خلاف چار اوورز میں 17 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں اس کارکردگی پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔بگ بیش لیگ کے میچز جاری ہیں۔ میلبورن میں کھیلے گئے ایک میچ میں قومی فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ وہ پہلے ہی ہی مقابلے میں مین آف دی میچ قرار پائے۔انہوں نے پرتھ سکارچرز کے خلاف چار اوورز میں سترہ رنز دے کر دو حریف کھلاڑٰیوں کو آؤٹ کیا۔ پہلی اننگز کھیلتے ہوئے پرتھ سکارچرز کی ٹیم صرف 103 رنز بنا سکی۔ جواب میں میلبورن رینی گیڈز نے 104 رنز کا ہدف چھ وکٹوں پر عبور کیا۔میلبورن رینی گیڈز کے بلے باز محمد نبی نے 35 رنز بنائے، ان کی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
Boring Friday night..nothing worth watching on tv..🤔
We bring you the Dissolva-Ball brought to you by The Prince 👑 #GETONRED #BBL08 pic.twitter.com/Q4bHjyXht4
— Melbourne Renegades (@RenegadesBBL) December 21, 2018