پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)تکبیر پبلک سکول سپورٹس ڈے کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،سکول کے بچوں کے مابین کرکٹ،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن،رسہ کشی،باسکٹ بال ،سپون ریس سمیت دیگر مقابلے منعقد ہوئے ۔آخر میں بام خیل سپورٹس کمپلیکس صوابی میں اختتا می تقریب کا انعقاد کیا گیا،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمدمہمان خصوصی تھے ،جبکہ انکے ہمراہ تکبیرپبلک سکول کے پرنسپل سلمان فاروق یوسفزئی اور ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہزاد اسلام یوسفزئی بھی موجودتھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمداور پرنسپل سلمان فاروق نے کہاکہ طلبہ کیلئے پڑھائی بہت ضروری ہے تاہم اسکے ساتھ ہی کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا وقت کی اشدضرورت ہے ،تاکہ بچے ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست ہوسکے اور مستقبل میں ملک وقوم کی ترقی میں کلیدی رول اداکرسکے۔ڈی ایس او طارق محمد نے کہاکہ بام خیل میں جدید سپورٹس کمپلیکس کا قیام ضلع میں کھیلو ں کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا،انہوں نے کہاکہ یہ سپورٹس کمپلیکس آپ ہی کاہے اور ان کا دیکھ بھال کی ذمہ داری ہم سب کی ہے ۔سپورٹس ڈے کے حوالے سے منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں تکبیر زلمی کی ٹیم نے شاہین سٹارزکو دو وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی،جس میں نہال خان کو مین آف دی میچ قراردیدیا۔