لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پرسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام لاہور سمیت 5 شہروں میں انڈر16کھلاڑیوں کے 7کھیلوں کے کیمپ جاری ہیں، کیمپس میں کھلاڑیوں کے نمائشی میچز کا انعقاد کا آغاز ہوگیا ہے، پیر کے روز سیالکوٹ میں کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ میں والی بال کے کھلاڑیوں کے مابین نمائشی میچ کھیلا گیا، پنجاب گرین اور پنجاب وائٹ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پنجاب گرین نے پنجاب وائٹ کو2-1 سے شکست دی
کیمپ کے کوچز سبطین ، مقصود خالدکا کہنا ہے کہ کھلاڑی کیمپ میں محنت سے تربیت حاصل کررہے ہیں، کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، ان کے کھیل کو مزید نکھار رہے ہیں، امید ہے ان میں سے قومی سطح کے کھلاڑی نکلیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔ گوجرانوالہ میں ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ کے کوچز نے کھلاڑیوں کواہم ٹپس دیں
کوچز نے کھلاڑیوں کو ویٹ اٹھانے اور رکھنے کے بارے میں آگاہی دی، کوچز نے کھلاڑیوں کو پریکٹس بھی کرائی، کھلاڑی کیمپ میں محنت اور جوش و جذبے کے ساتھ تربیت حاصل کررہے ہیں۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے کوچز نے لاہور، فیصل آباد اور گوجرہ میں بھی کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کے نمائشی میچ کرائے، کوچز نے میچز کے دوران کھلاڑیوں کو ان کی خامیوں سے آگاہ کیا اور ان کی رہنمائی کی۔