کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی الفتح ، کے سی سی اے زونVکے زیر اہتمام حسین عباس کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ کورنگی الفتح نے لانڈھی جیم خانہ کولٹس کو 156رنز سے شکست دی۔حیدر ی جیم خانہ کو المہران سی سی پر 6وکٹوں سے برتری حاصل ہوئی۔ نیو پیراماؤنٹ سی سی کو بلال فرینڈز پر 5وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی۔کامران اسپورٹس نے شیرپاؤ جیم خانہ کو ایک وکٹ سے ناکام کیا۔بابر مارکیٹ گراؤنڈ پر کورنگی الفتح نے مقررہ 30اوورزمیں 9وکٹوں پر 300رنز اسکور کیے۔ فیضان خان نے 174رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ راجہ لیاقت نے 26اور اشرف علی نے 25رنز اسکور کئے۔ ذیشان قاسم نے 6وکٹیں 38رنز کے عوض حاصل کیں۔لانڈھی جیم خانہ کولٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 28.2اوورز میں 144رنز پر ہمت ہار گئی۔ واجد اﷲ نے 37،سفیر حسین نے 30اور عمر اسمٰیل نے 24رنز بنائے۔ اسامہ بشارت نے 3وکٹیں 22رنز کے عوض اپنے نام کیں۔ریڈیو پاکستان گراؤنڈ پر المہران سی سی نے مقررہ 30اوورز میں تمام وکٹوں پر 201رنز حاصل کئے۔ شہریار 54، امجد اﷲ38، عارف محمود 34رنز اسکور کئے۔ شہباز کریم نے 3، محمد آصف،خادم حسین، محمد ذیشان نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ حیدر ی جیم خانہ نے جوابی اننگز میں 21.3اوورز میں مطلوبہ ہدف 4وکٹوںپر 205رنز بنا کر حاصل کرلیا۔شہزاد 83رنز کے ساتھ میچ وننگ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ محمدذیشان 28رنز اور شہباز کریم نے 27رنز بنائے۔ امام خان کو 40رنز کے عوض 2وکٹیں ہاتھ لگیں۔اسی گراؤنڈپر بلال فرینڈز نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 30اوورز میں 9وکٹوں پر 236رنز سمیٹے۔ زین انور نے 62، رضا محمد نے 49اور دانیال علی35رنز بنائے۔ امجد حسین اور محمدکاشف نے 3,3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ نیوپیراماؤنٹ نے جوابی اننگز میں 27اوورز میں 5وکٹوں پر 241رنز بنا کر فتح کو یقینی بنالیا۔ نور شیر نے 68، عماد رفیق نے 60اور امجد حسین نے 56رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔ نعمان خان کو 40رنز پر 2وکٹیں ملیں۔عثمانیہ گراؤنڈ پر شیرپاؤ جیم خانہ نے 23.2اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے۔ خالد خان نے 47، مقصود شاہ اوراختر حسین نے 27,27رنز اسکور کئے۔ فرقان احمد نے 3جبکہ عمر خان ، شہزاد خلیل اور ظفر خان نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔کامران اسپورٹس نے25اوورز میں 9وکٹوں پر 181رنز بنا کر فتح کو گلے لگایا۔ انوار اﷲ نے 107رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔ عمیرخان اورعبدالمتین نے 16,16رنز اسکور کیئے۔ سجاد علی نے 3اور ندیم سولنگی نے 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔