لارڈز(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ مقابلوں میں وکٹوں کے لحاظ سے سابق کپتان عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔بائیں ہاتھ کے بولر کی ورلڈکپ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد 35 ہو گئی جبکہ عمران خان نے ورلڈ کپ مقابلوں میں مجموعی طور پر 34 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔وہاب ریاض نے یہ کارنامہ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں مشفیق الرحیم کو آؤٹ کر کے سر انجام دیا۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز وسیم اکرم نے حاصل کیا۔وسیم اکرم نے ورلڈکپ کے 38 میچز میں 55 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وہاب ریاض نے 20 میچز میں 35 اور عمران خان نے 28 میچز میں 34 وکٹیں حاصل کیں۔