اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آئی اوسی کے تعاون سے اولمپک سالیڈیرٹی ٹیکنیکل کورس 7تا 13اکتو بر اسلام آباد میں منعقد ہوگا،آئی او سی کے منیجمنٹ وٹیکنیکل تائیکوانڈوکورس میں خیبر پختونخوابشمول ضم شدہ اضلاس،پنجاب،سندھ،بلوچستان سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے مرد وخواتین تائیکوانڈو کوچز و حصہ لیںگے،جسکے لئے خیبر پختونخواتائیکوانڈوایسوسی ایشن نے پشاور سے تین کوچز کے ناموں کا اعلان کردیا۔صوبائی تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے چیئرمین الیاس آفریدی کاکہناہے کہ آئی او سی کے انعقاد تائیکوانڈوکے نئے کوچز منیجمنٹ وٹیکنیکل سے متعلق بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا،جو یقیناًملک میں تائیکوانڈو کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا
انکاکہناتھاکہ اس ہم کورس میں خیبر پختونخوااور ضم شدہ قبائلی اضلاع سے 18مختلف کھیلوں کے کوچز شرکت کرینگے،جبکہ پنجاب سے30،اسلام آباد سے 20،سندھ سے20،بلوچستان سے 15،گلگت بلتستان سے5،آزاد کشمیر سے 5کوچز حصہ لیںگے، مختلف صوبوں کی تائیکوانڈو ایسوسی ایشنز اس کورس کیلئے کوچز کی نامزدگی کرینگے،اسی طرح خیبر پختونخواتائیکوانڈوایسوسی ایشن نے پشاورسے تین کوچز وقار آفریدی،نازیہ علی اور میمونہ کو نامزد کردیاہے ۔