پشاور(غنی الرحمن/سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار علی بٹ نے کہاہے کہ پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کیلئے تیار ہیں،قومی کھیلوں اس بڑے ایونٹ کیلئے بھر پور تیاریاں کرلی گئی ہیں،
صوبائی ٹیموں کے سلیکشن کا مرحلہ پہلے سے مکمل ہے اور ٹریننگ کیمپ کا سلسلہ جاری ہے ،انشاء اللہ پشاورمیں9تا15نومبرنیشنل گیمز مقررہ وقت پرمنعقد ہوگی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبے میں نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے جو کوششیں کررہی ہے
وہ لائق تحسین ہیں جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کی سربراہی میں 33ویں نیشنل گیمز کے بھر پور اندازمیں منعقد کرانے کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں
انہوں نے کہاکہ ٹیمو ں کے تربیتی کیمپ 20اکتوبر تک منعقد ہونگے اور اگلے شیڈول کیلئے صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حکام حتمی فیصلہ کرینگے،کھلاڑیوں کو اپنی کاکردگی کو مزید بہتر کرنے کیلئے وقت ملاہے کھلاڑی اس کا بھر پورفائد ہ اٹھائینگے،
ذوالفقاربٹ نے کہاکہ صوبائی اولمپک اور نیشنل گیمز کی ارگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے 33ویں قومی کھیلوں کے مقابلوںکیلئے تیاریاں مکمل کی گئی ہیں ،جبکہ انتظامات کو مزید بہتر کرنے کیلئے پی اواے اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنز کا حکومت کیساتھ رابطے میں ہیںانشاء اللہ 9تا 15نومبر پشاور میں منعقدہ قومیں گیمز ایک شاندار طریقے سے منعقد ہونگے۔