ساتویں پی ٹی بی ایف ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ کراچی شروع ہوگئی

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ساتویں پی ٹی بی ایف ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح قونصلیٹ جنرل ترکیہ مسٹر سیمل سانگو نے کیا۔اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان، سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

 

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ رہے ہیں، چیمپیئن شپ میں پانچ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں ماسٹر، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، خواتین سنگلز اور گریڈ کے مقابلے شامل ہیں۔چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے بالترتیب 23 اور 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اول آنے والے کھلاڑی کو سو سی سی موٹر سائیکل سے بھی نوازا جائے گا اور ایونٹ کی اختتامی تقریب 24 جنوری کو ہوگی۔جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!