کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دوسرا سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپنے چوتھے اور آخری میچ میں گروپ چمپئن ہنگری کے ہاتھوں 4-1کی شکست کا سامنا رہا۔ ہنگری نے جرمنی کو 1-3اوررومانیہ کو 3-4سے شکست دی تھی۔ اپنا آخری میچ سلووینیا کیخلاف کھیلے گی ۔ ہنگری کے 3میچوں میں 9پوائنٹس، سلووینیا کے 3میچوں،جرمنی اوررومانیہ کے 4,4میچوں میں,5 5پوائنٹس ہیں تاہم گول اوسط پر سلووینیا کو سبقت حاصل ہے۔پاکستان پانچویں اور آخری نمبر پر ہے جو اپنا اکاؤنٹ نہ کھول سکا۔ پاکستان کیخلاف ہنگری کی ٹیم نے دونوںہاف میں 2.2گول اسکور کئے۔ پاکستان کے ٹاپ اسکورر 17سالہ محمد وحید جو پاکستان کے4میں سے 3گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ زخمی ہونے کی وجہ سے ہنگری کیخلاف میچ میں شرکت نہ کرسکے۔ ان کی کمی شدت سے محسوس کی گئی۔ دی لیثرلیگز اسٹیڈیم ، کریٹ میں ہنگری نے پاکستان کیخلاف چھٹے منٹ میںبیلاز ہولرکے زریعہ اکاؤنٹ کھیلا ۔ جسے شہباب رضا نے 17ویں منٹ میں 1-1سے برابری میں تبدیل کردیا۔
تاہم پونکاک نے 20ویں منٹ میں خوبصورت گول بنا کر ایک بار پھر ہنگری کو 1-2سے برتری دلادی۔ وقفہ پر پاکستان 2-1کے خسارے میں تھی۔ دوسرے ہاف میں ہنگری کے کھلاڑیوں نے مزید 2گول داغ دئے۔ بینزبوگنر جنہوں نے جرمنی کیخلاف ہیٹرک اسکور کی تھی 31ویں منٹ میں اسکور 1-3کرنے میں کامیاب رہے۔ چوتھا اور آخری گول 3منٹ بعد رچرڈ ریبولڈ نے اسکور کرکے مقابلہ 1-4سے اپنی ٹیم کے حق میں کردیا۔قبل ازیں کھیلے گئے میچوں میں مالدوا نے بھارت کو 2-3، برازیل نے الجیریا کو 0-3، میکسیکو نے مصر کو 0-6، کولمبیا نے ترکی کو 1-4، یوروگوائے نے ارجنٹائن کو 0-3اور فرانس نے آئرلینڈ کو 0-7سے مات دی۔ آج (ہفتہ) 4پری کوارٹرفائنلز اور 4کوارٹرفائنلز جبکہ اتوار کو سیمی فائنلز، تھرڈ پوزیشن اور فائنل کھیلا جائیگا۔