دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر بیٹےکی ویڈیو شیئر کردی۔قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے پہلے یوم پیدائش کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ثانیہ مرزا کی بہن نے اپنے بھانجے کو گود میں لیا ہوا ہے اور ثانیہ مرزا اپنے بیٹے سے پوچھ رہی ہیں کہ ’آپ کتنے سال کے ہوگئے ہو؟ تو اُس پر اُن کا بیٹا ہاتھ کے اشارے سے بتا رہا ہے کہ وہ ایک سال کے ہوگئے ہیں۔
‘اِس ویڈیو سے قبل ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے یوم پیدائش کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دیگر ٹوئٹس بھی کیے، اُنہوں نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ٹھیک ایک سال قبل آپ اِس دُنیا میں آئے اور آپ نے ہماری دُنیا بنائی، جس دِن آپ پیدا ہوئے اُس دِن سے آج تک آپ ہر طرف مسکراہٹیں پھیلا رہے ہیں، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں اور میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنی آخری سانس تک اپنے بیٹے کےساتھ رہوں گی۔‘ثانیہ مرزا نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’یوم پیدائش مبارک ہو میرے چھوٹے سے فرشتے، میری دُعا ہے کہ اللّہ تمہیں ہر خوشی اور ہر نعمت سے نوازے، تمہاری ہر خواہش پوری کرے۔