لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پرسنٹرل پنجاب کے کرکٹر ظفر گوہر پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ ظفر گوہر کو اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سدرن پنجاب کے خلاف دسویں راونڈ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے سے متعلق لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔
میچ کے دوران سنٹرل پنجاب کی پہلی اننگز میں ظفر گوہر امپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیوآوٹ دئیے جانے کے باوجود کافی دیر کریز پر موجود رہے۔آن فیلڈ امپائرزآلِ حیدر اور راشد ریاض نے ظفر گوہر کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔سنٹرل پنجاب کے کرکٹر کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد انیس نے ظفر گوہر پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔