اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ نے سائوتھ ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ میں میڈل جیتنے والی قومی ٹیم میں پالیسی کے مطابق انعامی چیک تقسیم کر دیے،گیمز میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم نے برونز میڈل جیتا تھا ،بدھ کوپاکستان کی نیشنل کبڈی ٹیم میں 1.500ملین کی انعامی رقم تقسیم کی گئی
وزارت بین الصوبائی رابطہ میں منعقدہ تقریب میں انعامات دیے گئے،ترجمان سپورٹس بورڈ اعظم ڈار کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ناصر علی،محمد ندیم ،سجاد شوکت،وقار علی،محمد عمران،احسن محمود،کاشف رزاق،اخلاق حسین،مدثر علی،محمد سفین،عثمان خالد اوراسد علی شامل تھے۔
تقرب میں سیکر ٹری جنرل پاکستان کبڈی فیڈ ریشن محمد سرور رانا بھی موجود تھے۔اس مو قع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سپورٹس فیڈ ریشن ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں تاکہ کھلاڑیوں کیلئے مسائل پیدا نہ ہوں۔سیف گیمز میں پاکستانی کبڈی ٹیم کی مشترکہ کوشش قابل قدر ہے
وفاقی حکومت کھلاڑیوں کی مشکلات سے آگاہ ہے،حکومت کھیلوں کی ترویج کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،صوبائی حکومتوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کے تحت کھیلوں کی ترقی کیلئے آگے آنا ہوگا
گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی میں صوبوں کا کردار سب سے زیادہ ہے،اٹھاہورویں ترمیم کے بعد صوبوں کا کھیلوں میں دخل زیادہ ہو گیا ہے۔سیف گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دیکھائی،گیمز میں قومی دستے کی پرفامنس انتہائی شاندار رہی۔