کیریبین پریمیئر لیگ، عماد وسیم اور محمد عامر کی شاندار کارکردگی

 

ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز نے بلے باز روومین پاول اور فاسٹ بائولر محمد عامر کی شاندار کارکردگی کے باعث ٹرینبیگو نائٹ رائیڈرز کو 34 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق ٹریبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے جمیکا تلاواز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، روومین پائول نے 49 گیندوں پر چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ریمون ریفیئر نے اٹھائیس اور عماد وسیم نے اکیس رنز سکور کئے

 

ٹرینبیگو نائٹ رائیڈرز کی جانب سے روی رام پال نے تین، سنیل نارائن نے دو جبکہ ڈیرن اور شرون لیوس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ٹرینبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 34 زنز سے ہار گئی کولن مینرو انتیس اور آندرے رسل سترہ رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جمیکا تلاواز کی جانب سے محمد عامر اور عماد وسیم نے دو دو جبکہ کرس گرین ، میگل پیرٹیویس اور جوشا جیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ عماد وسیم کو دیا گیا۔

error: Content is protected !!