اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا آن لائن سالانہ اجلاس آئندہ ہفتے 17 جون کوہوگا۔ اجلاس کی صدارت ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے صدر داتین نارومن کریں گے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ اجلاس میں ایشین انڈور گیمز، ایشین نیٹ بال چیمپیئن شپ اور عالمی کوالیفائینگ رائونڈ کی تیاریوں کے حوالے سے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی، ایشین انڈور گیمز آئندہ جون 2021ء میں تھائی لینڈ میں منعقد ہوگی
جس میں نیٹ بال کے کھیل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ایشین نیٹ بال فیڈریشن سے منسلک ممالک کے نمائندے آن لائن جوائن کرتے ہوئے گیمز کی ترقی کے لئے اپنی اپنی مختلف رائے اور تجویزیں دیں گے، مدثر آرائیں نے مزید بتایاکہ دنیا میں پھیلی ہوئی کرونا وائرس کی وباء کے باعث ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے صدر داتین نارومن نے یہ اجلاس خصوصی طور پر آن لائن لنک کے ذریعے بلایا ہے