گوجرہ(علی عباس سے) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین ندیم این ڈی بھی کرونا وائرس کی زد میں آگئے، ندیم این ڈی ہاکی سے ریٹائیرمنٹ کے بعد بنک میں ملازمت کررہے ہیں،کرونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیاتفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپین ندیم این ڈی کورونا وائرس کی زد میں آگئے۔ 5
مارچ 1972 کو پیدا ہونے والے ندیم این ڈی 2000 سمر اولمپکس میں پاکستان کی نمائیندگی کرچکے ہیں جبکہ میڈرڈ، سپین میں 2004 میں ہونے والے اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کی نمائیندگی بھی کرچکے ہیں۔ ہاکی سے ریٹائرمنٹ کے بعد ندیم این ڈی بینک میں ملازمت اختیار کئے ہوئے ہیں اور دوران ملازمت کورونا وائرس کی زد میں آگئے۔ شبہ گذرنے پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جوکہ مثبت آگیا۔ جس پر انہوں نے اپنے آپکو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔پاکستان ہاکی فیملی کے افراد اولمپینز، انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور ٹیکنیکل آفیشلز نے اولمپین ندیم این ڈی کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔