چوتھا ون ڈے : پاکستان انڈر19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کو 8 وکٹوں سے ہرادیا.

 

 

 

چوتھا ون ڈے : پاکستان انڈر19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کو 8 وکٹوں سے ہرادیا، سیریز میں تین ایک سے برتری۔

راجشاہی۔ اوپنرز شاہ زیب خان کی سنچری اور آزان اویس کے ساتھ سنچری پارٹنرشپ نے

پاکستان انڈر 19 کو بنگلہ دیش انڈر19 کے خلاف چوتھے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے کامیابی دلادی۔

 

 

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پانچ میچوں کی اس سیریز میں تین ایک کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان انڈر 19 نے پہلا میچ 9 وکٹوں سےاور دوسرا میچ 78 رنز سے جیتا تھا جبکہ تیسرے میچ میں میزبان ٹیم نے4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

چوتھے میچ میں پاکستان انڈر 19نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش انڈر 19 کو بیٹنگ دی۔

میزبان ٹیم 46 اعشاریہ 4 اوورز میں 199 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

عارف الاسلام نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50رنز بنائے۔

محفوظ الرحمن رابی نے34 اور شیخ پرویز نے 30 رنز اسکور کیے۔

پاکستان انڈر 19 کی طرف سے ایمل خان نے 34رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

علی اسفند نے بھی3 کھلاڑی 39 رنز کے عوض آؤٹ کیے۔

شاہ زیب خان اور آزان اویس نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 152 رنز بناکر

اپنی ٹیم کی جیت کو آسان بنادیا۔

آزان اویس سات چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
شاہ زیب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 105 گیندوں پر 105 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی

جس میں 14 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔

کپتان سعد بیگ صرف پندرہ گیندوں پر 29 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 2 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

 

پاکستان انڈر نے 37 ویں اوور میں مطلوبہ اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ پیر کے روز کھیلا جائے گا

جس کے بعد دونوں ٹیمیں بدھ کو واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مدمقابل ہونگی۔

مختصر اسکور۔
بنگلہ دیش انڈر19 ٹیم 199 رنز ( 46اعشاریہ4 اوورز) ۔عارف الاسلام 50۔ایمل خان 34/3 وکٹ۔ علی اسفند39/3 وکٹ۔
پاکستان انڈر19 ٹیم 202 رنز2 کھلاڑی آؤٹ ۔ ( 36 اعشاریہ 5اوورز) شاہ زیب خان 105 ناٹ آؤٹ ۔ آزان اویس 52۔ سعد بیگ 29 ناٹ آؤٹ

 

error: Content is protected !!