سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ باؤلروں کو تھوک سے بال چمکانے کی کئی برسوں کی عادت ہے، موجودہ حالات میں عادت ختم ہونے میں وقت لگے گا، گیند چمکانے کا نیا راستہ نکالناہو گا۔ وقار یونس کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ سے کرکٹ نہیں ہو رہی تھی کرکٹ کےآغاز کا سب کو انتظار ہے
20 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں آسٹریلیا میں 3 ماہ گزارنے پڑے ہیں ۔وقار کا کہنا ہے کہ باؤلروں کو تھوک سے بال چمکانے کی کئی برسوں کی عادت ہے، موجودہ حالات میں عادت ختم ہونے میں وقت لگے گی، گیند کو چمکانے کیلئے نیا راستہ نکالنے کی ضرورت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی نظریں ویسٹ انڈیز، پاکستان اور انگلینڈ کے میچز پر ہیں ۔