مشرفی مرتضیٰ بھی کورونا وائرس کا شکار

ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ)کورونا وائرس کا عفریت بنگلہ دیشی پلیئرز سے چمٹ گیا کیونکہ نفیس اقبال، سپن باؤلر نظم الحسن اپو اور مشرفی مرتضیٰ بھی بیماری کا شکار ہو گئے جو ملک کے تیسرے سابق یا حالیہ کرکٹر ہیں جن کو کورونا نے جکڑلیا ہے۔سابق بنگلہ دیشی کپتان اور رکن پارلیمنٹ مشرفی مرتضیٰ کے مثبت ٹیسٹ کی تصدیق ہو گئی ہے جنہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

نفیس اقبال اور مشرفے مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادویات کے استعمال سے بیماری کو کنٹرول کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ موجودہ بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کے بڑے بھائی نفیس اقبال بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جنہوں نے ماضی میں بنگلہ دیش کی بطور اوپننگ بیٹسمین انٹرنیشنل میچوں میں نمائندگی کی تھی۔

error: Content is protected !!