لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے ہربھجن یا یووراج سنگھ کے ساتھ دوستی ختم ہونے کا ذرہ برابر بھی دکھ نہیں، ظالم کو ہر حال میں ظالم کہتا رہوں گا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں میزبان اینکر نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سے کہا کہ آپ نے آزاد کشمیرمیں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مودی کرونا سے زیادہ بڑی بیماری ہے کیوں کہ وہ لوگوں پر ظلم کررہا ہے اور مذہب اور سیاست کو استعمال کرہا ہے جس پر ہربھجن سنگھ اور یووراج سنگھ نے آپ سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کیا تو کیا آپ کو اس دوستی کے ختم ہونے پر افسوس ہے؟ شاہد آفریدی نے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں اس دوستی کے ٹوٹنے کا کوئی دکھ نہیں کیوں کہ سچ تو سچ ہے اور ظلم ظلم
ہے
وہ سچ بولتے رہیں گے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مسلمان ہی نہیں ہے جو سچ نے بولے اور ظلم کے خلاف کھڑا نہ ہو۔اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میں کورونا وباء-04 سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے بلوچستان گیا، میں نے وہاں لوگوں سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ہمیں ابھی تک راشن نہیں پہنچاہے، وہاں ایک ہی جگہ وزراء-04 چھٹیاں منانے گئے ہوئے تھے، یہ وزراء-04 کا گروپ ایک ہی جگہ موجو دتھا۔ لیکن ان وزراء-04 کو کوئٹہ سے زیارت یا پشین جاتے ہوئے یہ لوگ نظر نہیں آئے۔