آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامينٹ الفريد کلب ساہيوال نے جیت لیا

حيدرآباد (سپورٹس لنک رپورٹ) حيدرآباد میں منعقدہ آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامينٹ الفريد کلب ساہيوال نے جیت لیا. حيدرآباد میں حسين آباد سروری اسپورٹس کمپليکس ہوئے 27 ویں آل پاکستان اللہ وسايو بھٹی و ڈاکٹر ايم آئی جاويد اقبال جونيجو ميموريل شوٹنگ بال ٹورنامينٹ کے فائنل میں فاتح ٹیم نے العثمان کلب لاہور کو 1-2 سے شکست دی. الفريد کی طرف سے علی عباس پنهوں نے بہترين کھیل پيش کیا جبکہ لاہور کے قيصر بھٹی، طاہر مٹھو اور يوسف ظفر نے بھرپور مزاحمت کی.فتح کے بعد کامياب ٹيم نے شاندار جشن منایا.اس موقع پر تماشائیوں نے کھلاڑیوں کو اپنے کندھوں پراٹھاکررقص کیا.

علی عباس پنهوں کو شاندار کھیل پيش کرنے پر میچ اور پورے ٹورنامینٹ کا بہترين کھلاڑی قرار دیا گیا. 4 دن تک جاري رہنے والے مذکورہ ٹورنامینٹ میں ملک بھر سے 70 ٹیموں نے حصہ لیا.ایونٹ کے دوران مختلف اسکولز کے طلباء و طالبات نے ثقافتی ٹيبلوز اور خاکے پيش کیئے.اس موقع پر خاص مهمانوں ڈاکٹر ذوالفقار يوسفانی,صداقت علی جتوئی، آغا اشرف علی پٹھان،وسيع احمد نظامانی،آغا سہیل احمد پٹھان,علی مرتضی بھٹی, عبدالستار سوهو، وقار ميمن، آغا صبور پٹھان، شکور تھیبو، ڈاکٹر قيصر جتوئی, ابراهيم کنبھر، عبدالنی بوزدار، الطاف سہاگ,عظمت اللہ کنبھر اور دیگر نے کھلاڑیوں میں ٹرافیز کے علاوہ شال, اجرک, وال کلاک, کمبل اور دیگر انعامات تقسیم کیئے.میڈیا کمیٹی کے فرائض عظمت اللہ کنبھر نے جبکہ کمنٹری کے فرائض هدايت لاشاری، اسماعيل کھوسو اور پروفيسر عتيق احمد نے سرانجام دیئے.تقریب کے آخر میں رنگا رنگ آتشبازی کا مظاهرہ کیا گیا.

error: Content is protected !!