یقین ہے کہ انور کاشف ممتاز، سید مقبول احمد، اکبر کھوکھر، پرویز شیخ و دیگر عہدیداران کے تجربات اسپورٹس کو فروغ دینے میں معاون ہونگے۔صدر،محمد اکبر کھوکھر سے گفتگو میں اظہار خیال
کوٹری( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کی وومین ونگ کی سیکریٹری و ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری عائشہ ارم "دی آ ئیکون پاکستان” کی چیف کنٹرولر اسپورٹس پاکستان تقرری کے بعد صدر،دی آئیکون پاکستان محمد اکبر کھوکھر سے گفتگو میں کہا ہے کہ "دی آ ئیکون پاکستان” ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے بھرپور اقدامات کریگی اور اولمپک و کھیلوں کی متعلقہ ایسوسی ایشنز اور دی آئیکون کے ایڈوائزر و عہدیداران انور کاشف ممتاز، سید مقبول احمد، اکبر کھوکھر، پرویز شیخ و دیگر کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خدمات سرانجام دے گی۔
عائشہ ارم کا کہنا ہے کہ گراس روٹ اور اوپری لیول سے کھیلوں کے فروغ کے لیئے اسکولز میں اساتذہ اور کلبس میں مستعد و تجربہ کار کوچز پہلے ہی خدمات سرانجام دے ریے ہیں ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ ہم انکی سرپرستی کریں اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ تعاون کریں۔ انیوں نے ملک بھر میں کھیلوں کے کوالیفائیڈ و مستند آفیشلز و آرگنائزرز کی مدد سے کھیل اور کھلاڑیوں کی مدد کی جائیگی اور چونکہ ہمارا مقصد سیاسی یا علاقائی نہیں ہے اس لیئے ہر رنگ ، نسل و مذہب کی یوتھ کی بلا امتیاز خدمت کی جائیگی۔محمد اکبر کھوکھر نے دی آ ئیکون پاکستان کے تمام عہدیداران، ایڈاوائزری کونسل کے عہدیداران اور ایگزیکٹیو ممبران و دیگر ممبران کی جانب سے عائشہ ارم کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی۔