پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی 35 ویں سالگرہ، ملک بھر سے مبارکبادوں کے پیغامات

لاہور/کوٹری (پرویز شیخ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی 35 ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی۔اس موقع پر انہیں ملک بھر کے بیس حلقوں کی جانب سے مبارکبادی پیغامات موصول ہوئے جبکہ انکے چاہنے والوں نے مختلف مقامات پر کیک بھی کاٹے اور انکی عمر دراز اور مذید نیک نامی کے لیئے دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ سے خصوصی گفتگو میں سید فخر علی شاہ نے اللہ تعالیٰ کا کروڑہا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھے مومن گھرانے میں پیدا کیا، مجھے اپنے پیارے حبیب خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی  ﷺ  کا امتی بنایا،سیدخاور شاہ جیسے شفیق اور عظیم باپ کے گھرانے کا چشم چراغ بنایا اور محبت اور ہر وقت دعائیں کرنے والی شفیق ماں سے نوازا،زندگی بنانے و رہنمائی کرنے والے اداتذہ کرام، ہر قدم پر ساتھ دینے والے بہن بھائی، شریک حیات عطا کئے،اولادِ نرینہ سے نوازا، وفادار اور خلوص دل سے ساتھ دینے والے ساتھی، میرے والد کے رفقاء عطاکئے اور مجھے اس قابل بنایا کہ میں اپنے ملک پاکستان کے لئے کچھ کر سکوں۔

 اللہ کا شکر ہے خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی  ﷺ  کا امتی اور مومن گھرانے سے ہوں۔ سید فخر علی شاہ

انکا کہنا تھا کہ میں اپنے رب کی کس کس نعمت کا شکر ادا کروں اُس کے فضل و کرم کا ساری زندگی شکر کرتا رہوں تو بھی یہ زندگی کم ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ میں اپنے ان تمام دوستوں، ساتھیوں اور بزرگوں اور انکا جو مجھے نہیں جانتے سب  کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میرے جنم دن کے موقع پر میرے لئے سوشل میڈیا اور بالمشافہ اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیااور مجھے اپنی محبت اور خلوص سے نوازا۔ اللہ پاک اہلیان پاکستان و دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔آمین

error: Content is protected !!