پیمرا کا فیصلہ قابل مذمت ہے کوویڈ 19 کی موجودہ صورتحال میں صحافیوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گاوزیراعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات چینل 24 نیوز کی بندش کا نوٹس لیں
کراچی(اسپورٹس رپورٹر / کاشف فاروقی )اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے چینل 24 کی اچانک بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے. سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا ہے کہ ایک جانب کورونا وائرس کی وبا کے باعث ملک پہلے ہی شدید بے روزگاری کی زد میں ہے دوسری جانب فرنٹ لائن پر کام کرنے والے صحافیوں کے لئے کسی اچھی خبر کے بجائے چینل کی بندش کا سامنا کرنا کسی قیامت صغرا سے کم نہیں چینل 24 نیوز کی بندش کے فیصلے سے مصائب کے بھنور میں پھنسے میڈیا ورکرز مزید مشکلات کا شکار ہوجائیں گیے
سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم نے چینل 24 نیوز کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندش کے حوالے سے پیمرا کا فیصلہ قابل مذمت اور چینل سے وابستہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے. پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ملک بھر کے تمام پریس کلب, یوجیز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیں,وقت نیوز,روزنامہ عوام, آپ نیوز کی بندش کے بعد مختلف میڈیا ہاوسز سے بڑی تعداد میں جبری برطرفی اور کئی کئی ماہ سے عدم تنخواہ کے باعث صحافی اور میڈیا ورکرز کی مشکلات تھم نے کا نام ہی نہیں لے رہی. سجاس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان احسان خان, عبدالغفار, فیضان لاکھانی, شاہد علی خان
ریاض الدین, شاہد انصاری, طارق اسلم, طارق حسین, عبیداعوان, محسن رضا, عالم زیب, مجاہد سولنگی, جعفرحسین, جاوید اقبال عمر شاہین سمیت پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید نصر اقبال اور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پی ایس ڈبلیو ایف امتیاز نارنجا سمیت سجاس کے تمام ممبران کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا ہے کہ افسوس تو اس بات کا ہے اپنی سیاست کے لئے میڈیا کو سب اہم ذریعہ قرار دینے والے وزیراعظم عمران خان تاحال میڈیا ورکرز کے مسائل کےحل کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھاسکے. سجاس وزیراعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات فراز شبلی سے چینل 24 نیوز کی بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے. سجاس سمجھتی ہے کہ میڈیا کو جن بحرانوں کا سامنا تحریک انصاف کی حکومت میں کرنا پڑرہا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی.