اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز احمد سینئر کی پی آئی اے سے3سال کی تنخواہوں کے حصول کیلئے دائر درخواست پر قومی ایئرلائن سمیت فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔شہباز احمد سینئر نے درخواست میں پی آئی اے اور 9 افسران کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ 1985 سے پی آئی اے میں ملازم ہوں
اس وقت ڈپٹی جنرل منیجر کمرشل کے عہدے پر ہوں،ڈیپوٹیشن پر سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن بننے پر تین سال کی تنخواہ روک لی گئی ، جبکہ پی آئی اے نے تین سال کے دوران میرے جونیئرز کو مجھ سے سینئر عہدوں پرترقی دیدی،پی آئی اے کو میری تنخواہیں جاری کرنے، شوکاز واپس لینے اور قانون کیمطابق پروموشن کا حکم دیا جائے۔