لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل،امور نوجوانان، آثار قدیمہ وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے سابق ہاکی اولمپیئن اسد ملک کے ٹریفک حادثہ میںجاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، منگل کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر کھیل،امور نوجوانان، آثار قدیمہ وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبرو جمیل عطا فرمائے(آمین)
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بھی سابق ہاکی اولمپیئن اسد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے، منگل کے روز مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اوران کے لواحقین کو صبرو جمیل دے آمین