کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز کا شیڈول جاری کردیا گیا ٹورنامنٹ کمیٹی کے چئیرمین محمد توصیف صدیقی کے مطابق جمعرات 3 ستمبر کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر داؤد اسپورٹس کرکٹ کلب کا مقابلہ ائیر پورٹ جیمخانہ سے ہوگا جبکہ کے سی سی اسٹیڈیم پر عالمگیر جیمخانہ اور شامیل کرکٹ کلب مد مقابل ہونگی جبکہ ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل جمعہ 4 ستمبر کو پاکستان کرکٹ کلب اور النور جیمخانہ کے مابین کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلا جاۓ گا۔
بلال فرینڈز کرکٹ کلب پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز منگل 8 ستمبر 2020 کو کھیلے جائیں گے جہاں ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر گروپ اے کی فاتح ٹیم کا مقابلہ گروپ سی کی فاتح ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کے سی سی اے اسٹیڈیم پر گروپ بی کی فاتح ٹیم کا مقابلہ گروپ ڈی کی فاتح ٹیم سے ہوگا فائنل میچ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جاۓ گا واضح رہے کہ مذکورہ ٹورنامنٹ میں کراچی کی 80 مشہور و معروف ٹیموں نے حصّہ لیا تھا ٹورنامنٹ کے تمام میچز ٹرف وکٹ پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کی کوئی انٹری فیس نہیں تھی جبکہ ٹیموں کو گیندیں بھی ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے فراہم کی گئیں ٹورنامنٹ کا آغاز 19 جنوری 2020 کو ہوا تھا اور 5 مارچ 2020 تک 72 میچز کھیلے جاچکے تھے اُس کے بعد کوویڈ 19 کی وجہ سے ٹورنامنٹ روکنا پڑا اب جبکہ صورتحال قدرے بہتر ہوچکی ہے اس لئے ٹورنامنٹ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز مکمل کرکے فائنل کرایا جاۓ۔