کالام سوات ویلی میں سنو کراس ریلی کی تیاریاں مکمل


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)اسلام آباد جیب کلب کے زیر اہتمام ایک روزہ سنوکراس جیب ریلی چار فروری کوکالام (سوات)میں ہوگی۔کلب کے ترجمان عمران حیدر کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر شہروں سے جیب کلب کے ممبران اپنی فور بائی فور جیپوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔مقابلوں کو عوامی دلچسپی کے لیے تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا اور روٹ کا تعین بھی کردیا گیا ہے۔A کیٹگری کے مقابلے میں 3500cc سے متجاوزگاڑیاں، B کیٹگری میں 2600cc سے 3500cc تک جبکہ Cکیٹگری میں 2600cc تک کی جیپیں شامل ہوں گئی۔مقابلے میں وومین کیٹگری بھی رکھی گئی ہے خواتین کھلاڑی مقابلے سے قبل اپنی کیٹگری کی معلومات لے سکتی ہیں ۔کالام ریلی میں پاکستان کے نامور جیپ ایکسپرٹس صاحبزادہ سلطان، شباب حیدر، بابر خان، فواد زکوڑی، برہان کنڈی، صاحب زادہ فاخر اور سردار حسن کی آمد متوقع ہے۔ریلی کا انعقاد پاک آرمی اور مقامی سول انتظامیہ کے تعاون سے ممکن ہوا جس کا مقصد صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ اور سیاحت کے مواقع کو اجاگر کرنے کے ساتھ لوگوں میں فور بائی فور گاڑیوں اور ان کے مقابلوں سے متعلق معلومات و آگہی پہنچانا ہے اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔ عوامی سطح پر اسلام آباد جیب کلب کے بانی عامر محمود ملک ،صدر ڈاکٹر ندیم نعیم ، سیکرٹری جنرل اسد مروت، شہزاد ستار ،عثمان عمر زئی اور حسن عزیز کی ان کوششوں کو سراہا جا رہا ہے جس کے تحت وطن عزیز میں کھیل اور سیاحت کی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔

تعارف: newseditor