پشاور(سپورٹس رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور ضلعی سپورٹس آفیسر کے زیر اہتمام ضلع نوشہرہ سمیر صوبے بھر میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ایک بڑااقدام ،نوشہرہ میں منعقدہ نوشہرہ پریمئر کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا،گریژن کلب گراونڈ نوشہرہ کینٹ میں ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے رہنمااسحاق خٹک میاں عمر کاکاخیل تھے
جبکہ انکے ہمراہ ضلعی افسران ضلعی اکائونٹس آفسیر نوید الرحمان ترجمان ضلعی انتظامیہ نوشہرہ جان شیر خان ترک اور ضلعی سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ بھی موجودتھے ۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ضلع بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے زیر اہتمام نوشہرہ میںپی ایس ایل کے طرزپرکھیلے جانیوالے نوشہرہ کرکٹ پریمئر لیگ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں نوشہرہ خٹک, نوشہرہ واریئیرز نوشہرہ پیس، نوشہرہ تھنڈر،نوشہرہ زلمی اور نوشہرہ کینگز حصہ لے رہی ہیں۔
15 روزتک منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں ضلع نوشہرہ کے مختلف علاقوں کے کھلاڑی حصہ لینگے۔اس لیگ کے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمانان خصوصی پی ٹی آئی کے رہنمااسحاق خٹک میاں عمر کاکاخیل نے کھلاڑیوں سمیت دیگر مہمانوں میں شیلڈز بھی پیش کئے۔
اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈی ایس اوجمشید بلوچ نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی ہدایت پر مستقبل میں بھی اسی طرح کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہیںگے۔.