ایبٹ آباد ( سپورٹس رپورٹر ) پولیس سپورٹس گالا سکواش چمپئن شپ صائم طارق نے اپنے نام کر لی جبکہ اوپن اور ویٹرنز کیٹگریز میں ابراہیم اور قیصر خان نے اپنے حریفوں کو شکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
جان شیر خان سکواش کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے سکواش ایونٹ کے ;85;20فا ئنل میں ایک دلچسپاور کانٹے دار مقابلے کے بعد صائم طارق نے اپنے مد مقابل ابو بکر کو تین دو سے ہرا کر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی جبکہ اوپن فائنل میں ابراہیم نے اپنے حریف صائم طارق کو ٹین ایک سے شکست دیککر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ویٹرنز فائنل میں قیصر خان نے شاکر کو شکست سے دو چار کر کے ویترنز چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا اس موقع پر صدر ضلعی سکواش ایسوسی ایشن اور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے ایونٹ پر روشنی ڈالی اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا
ڈی آئی جی ہزارہ قاضی ججمیل الرحمن نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان بہت سی برائیوں سے بچ جاتے ہیں انہوں نے ہر کیٹیگری کے فائنلسٹ جیتنے والے کے لئے دس ہزار اور رنرز اپ کے لئے پانچ پانچ ہزار روپے نقد انعام دیئے