پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) ریجنل سپورٹس آفیسر محمدجمشیدبلوچ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،ڈائریکٹرڈویلپمنٹ سلیم رضااوردیگرسٹاف نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔جبکہ کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بھی ان کا خیر مقدم کیا اور پشاورریجن کی سطح پرکھیلوں کی ترقی میں انکی تعیناتی کوایک سنگ میل قراردیا۔
ریجنل سپورٹس آفیسر جمشیدبلوچ نے کہاکہ انشاء اللہ پشاوربلکہ پورے ریجن میں کھیلوں کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے پہلے سے زیادہ کام کرنے کا عزم ظاہرکیا،انہوں نے بتایاکہ کھیلوں کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائنگے اور انشاء اللہ ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس جنید خان اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک نے صوبے میں شعبہ کھیلوں کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں انہی کی وژن کے مطابق پشاور ریجن میں کھیل اورکھلاڑیوں کیلئے کام کرینگے۔جمشید بلوچ کامزیدکہناتھاکہ وہ محنت پریقین رکھتے ہیں آللہ کا فضل ہے جہاں بھی انکی تعیناتی ہوئی محنت اور لگن سے کام کیاہے اور اپنے کام کے باعث لوکوں کے دلوں ایک مقام بنایااورمجھ سے محبت کرتے ہیں جو کہ ایک بڑی بات ہے۔