پشاور(سپورٹس رپورٹر)23ویں نیشنل مینزاور13ویں ووشووویمن چمپئن شپ کوئٹہ میں 24 تا28جون کومنعقد ہو گی،جسکے لئے خیبر پختونخواکھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھر پور اندازمیں جاری ہے۔پاکستان ووشو فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے نیشنل ووشوچمپئن شپ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ شہر میں شیڈول کے مطابق 24تا28جون منعقد ہورہی ہے جس میں پنجاب،سندھ،خیبر پختونخوا او ر بلوچستان ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور تمام ڈیپارٹمنٹس جن میں پاکستان آرمی ، پاکستان واپڈا ، پاکستان ریلوے ، پاکستان پولیس کی مردو خواتین ٹیمیں شرکت کریںگی،جسکے لئے خیبر پختونخواکھلاڑیوں کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے صدر رحمت گل آفریدی کی نگرانی شروع ہے جہاں پر صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اللہ صافی اورایسوسی ایٹ سیکرٹری وکوالیفائڈکوچزخیضر اللہ نے کھلاڑیوں کو ایک بہترین اندازمیں ٹریننگ دے رہے ہیں۔اس حوالے سے صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اللہ صافی نے بتایاکہ اس چمپئن شپ میں کھلاڑیوں کے مابین سات ویٹ کٹیگریز 44کلوگرام ویٹ ،48کے جی،52کے جی ،56کے جی ،60کے جی ،65کے جی اور70کے جی، 75،80 ،90کلوگرام اور اوپن ویٹ میں فائٹ ہونگے،جبکہ تائولوکے دس مختلف سٹائلزمیں کھلاڑی اپنے فن کامظاہرہ کرینگے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی ٹیم کیلئے باصلاحیت مرد وخواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیاہے اور کئی ماہ سے مسلسل تربیتی کیمپ جاری ہے تاہم کورونا وباء کے باعث تھوڑاساوقفہ آیاہے لیکن ہم نے کھلاڑیوں کو آن لائن ٹریننگ دینے کا سلسلہ نہیں چھوڑااور اپنے کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹریننگ کا خیال رکھاہواہے۔انہوںنے مزید کہاکہ گزشتہ سال کوئٹہ میں ہونیوالی نیشنل چمپئن شپ میں ہمارے کھلاڑیوں نے جس قدر شاندار پرفارمنس دی تھی سب کو حیران کردیاتھا اور انشاء اللہ اس مرتبہ اس سے بھی بڑھ کر پرفارمنس دینگے ،نجم اللہ صافی نے بتایاکہ پاکستان ووشوفیڈریشن کی خاتون سیکرٹری عنبرین ملک اور صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے صدر رحمت گل آفریدی کی کاوشوں سے خیبر پختونخوامیں ووشوکھیل کو کافی فروغ ملاہے ۔