ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر ) کنج فٹبال سٹیڈیم ایبٹ آباد میں دو جولائی سے شروع ہونے والی U23قومی فٹبال چمپئین شپ کے سلسلے میں آر ایس او مصور خان اور آرگنائزنگ سیکریٹری ٹورنامنٹ و ممبر کے پی کے کمپیٹیشن کمیٹی کے پی کے عادل خان جدون اور ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے فٹبال کلبز کے صدور سیکریٹریز سپورٹس آفیسر اے ایم سی بلال خان جدون توقیر خان محمد یونس عباسی شوکت حسین جواد جدون تنویر افسر خان زاہد چیمہ کلیم اللہ خان سیف جدون عبدالحمید جدون فٹبال لوورز کی بڑی تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر اجلاس میں موجود ہر فرد نے اپنی اپنی رائے پیش کی اور متفقہ طور پر اس قومی ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر آر ایس او مصور خان محمد یونس عباسی شوکت حسین توقیر خان کلیم اللہ خان سیف جدون طارق محمود اور دیگر نے کہا کہ کہ قومی ایونٹ ایبٹ آباد میں منعقد کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں اور عادل خان جدون کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے نہ صرف ایبٹ آباد کے فٹبال اور کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا
بلکہ ہزارہ بھر کے فٹبال اور کھلاڑیوں کو بہت فائدہ پہنچے گا اور اچھا فٹبال دیکھنے کو ملے گا اور آئندہ اس سے بھی زیادہ اچھے ایونٹ دیکھنے کو ملیں گے اس موقع پر عادل خآن جدون نے آر ایس او اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور فٹبال کی ترقی کے لئے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا