20 ویں قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ 27 جون سے شروع ہوگی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)؛ 20 ویں نیشنل مین اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپین شپ 27 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔
ڈائریکٹر جنرل ، پاکستان اسپورٹس بورڈ ، کرنل (ر ٹی ڈی) محمد آصف زمان چیمپیئنشپ کا افتتاح کریں گے۔پاکستان واپڈا چیمپین شپ میں اپنے دونوں ٹائٹل مین اینڈ ویمن کا دفاع کرے گا۔


یہ بات صدر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن مدثر آرائن نے ہفتہ کے روز کہی۔انہوں نے کہا کہ چیمپیئنشپ میں ملک بھر سے 13 ٹیموں کی بھرپور شرکت کی تصدیق ہوگئی ہے ، یعنی پاکستان آرمی ، پاکستان ریلوے ، پاکستان ایئر فورس ، پاکستان نیوی ، پاکستان واپڈا۔ پاکستان پولیس ، گلگت بلتستان ، اے جے کے ، سندھ ، کے پی کے ، بلوچستان ، پنجاب ، ایلیٹ اور اسلام آباد۔ سیمی فائنل 29 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ مرد اور خواتین دونوں زمرے کے فائنل 30 جون کو ہوں گے۔

فائنل میچوں کے بعد فاتح ٹیموں کو ٹرافی ، میڈلز اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپینشپ کے دوران جن کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان کا انتخاب اس سال نیٹ بال ورلڈ کپ (مین) اور ایشین چیمپیئن شپ کے لئے قومی مردوں اور خواتین ٹیموں کے لئے کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!