پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ سعودی سوشل لرننگ پلیٹ فارم نون اکیڈمی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے ہیں اور کمپنی کے مفت تعلیم کے مشن کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق نون اکیڈمی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں ایجوکیشن ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی فرم ہے جس سے سعودی عرب، مصر، عمان، کویت اردن، انڈیا اور عراق میں 90 لاکھ طلبہ مستفید ہو رہے ہیں۔
پاکستان میں گذشتہ برس ستمبر 2020 میں اس آرگنائزیشن نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں 15 لاکھ مقامی طلبہ کو رجسٹر کیا تھا۔ بابراعظم کا کہنا ہے کہ میں نون کے پیغام کی وسیع پیمانے پر ترویج کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف سعودی فرم کی معاونت کریں گے بلکہ پاکستان بھر میں طلبہ کو مفت اور معیاری تعلیم کے حصول کا موقع فراہم کریں گے۔پاکستان میں تعلیم تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے، یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کے مطابق ملک میں 7 کروڑ سے زائد بچوں میں سے دو کروڑ 28 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے۔