پشاور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سوکر فٹسال فیڈریشن اور فٹسال ریفری ونگ پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل فٹسال ریفری سیمینار اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔ جس کا باقاعدہ افتتاح سیکرٹری جنرل پاکستان سوکر فٹسال فیڈریشن عدنان احمد نے کیا۔ انکے ہمراہ جائنٹ سیکرٹری پی ایس ایف ایف اور سیکرٹری کے پی فٹسال ایسوسی ایشن معین الدین اور سیکرٹری ریفری ونگ پاکستان انور خان بھی موجود تھے۔
جائنٹ سیکرٹری پی ایس ایف ایف معین الدین کے مطابق سیمینار میں پورے پاکستان سے ریفری پینل کے چنے ہوئے 8 ان سینئر ریفریوں کو سلیکٹ کر کے شامل کیا گیا ہے۔ جو پہلے سے کوالیفائیڈ ہیں اور مختلف نیشنل اور دیگر ایونٹ کروا چکے ہیں۔ اور جن کو سیمینار کے اختتام پر لائیسنس دیا جائیگا۔ جو آئندہ دو سال کے لئے لائیسنس ہولڈر کہلائے جائیں گیں۔ اور انٹرنیشنل سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گیں۔ سیمینار کے افتتاح میں مہمان خصوصی عدنان احمد سیکرٹری جنرل پی ایس ایف ایف نے شرکا میں ریفری کٹ بھی تقسیم کی اور تمام شرکا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔