سندھ ویمنز ہاکی لیگ کا فائنل نگہت منظور جونیئر اور شہلا رضا الیون کے درمیان کھیلا جائے گا

سندھ ویمنز ہاکی لیگ کا فائنل نگہت منظور جونیئر اور شہلا رضا الیون کے درمیان کھیلا جائے گا، ایونٹ کے چوتھے روز کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں لبنیٰ افتخار الیون کو نگہت منظور جونیئر الیون کے ہاتھوں 3-8 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مسرت حنیف الیون کو شہلا رضا الیون کے ہاتھوں 5-6 سے شکست کا سانا کرنا پڑا،


پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمنز ہاکی ونگ کی جی ایم و صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا کی ہدایت اور محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے اشتراک سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں جاری لیگ کے چوتھے روز کھیلے جانے والے مقابلوں میں ایونٹ کے تیرویں میچ اور پہلے سیمی میں نگہت منظور جونیئر الیون نے لبنیٰ افتخار الیون کو تین کے مقابلے میں اٹھ گول سے شکست دیکر فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا، ایونٹ کے چودویں میچ اور دوسرے سیمی فائنل میں مسرت حنیف الیون اور شہلا رضا الیون کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ دونوں ٹیموں ںے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تاہم شہلا رضا الیون نے پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں پہچنے والی دوسری ٹیم بن گئی،

error: Content is protected !!