پشاور(سپورٹس رپورٹر) بین الاصوبائی انڈر16اورانڈر17اتھلیٹکس چمیپن شپ کے دوسرے روز پنجاب مجموعی طورپر9گولڈ چھ سلور اورتین براوز میڈ لزجیت کردیگرٹیموں سے آگے نکل گیا ،میزبان خیبرپختونخواکے کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تین گولڈ،چارسلوراورچھ براوز میڈلزکے ساتھ اب تک دوسری پوزیشن حاصل کررکھی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ، پرنسپل ہدف کالج مظہر رانا ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ ،ایتھلیٹکس کوچ زاعفران آفریدی ، فمیل کوچ بشریٰ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، گذشتہ روزقیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیںکھیلے گئے
کل چھ ایونٹس بوائز میں پنجاب چارگولڈ،دوسلوراوردوبرائوز میڈلز کے ساتھ 59 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کے پی 47پوائنٹس ،دوگولڈ،دوسلوراورتین براوز کے ساتھ دوئم ہے چمپین شپ کے گرلز مقابلوں میں پانچ گولڈچارسلوراوریک براوزکے ساتھ کل 63پوانٹس کے ساتھ پنجاب نمبرون جبکہ میزبان کے پی کی خواتین ایک گولڈ،دوسلوراورتین براوزکے ساتھ کل 36پوانٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے ۔
چیمپین شپ کے دوسرے روز کھیلے گئے مقابلوںچارسوہرڈل مینز میںپنجاب کے سخاوت علی پہلے ،کے پی کے حضرت عمر دوئم اورحضرت علی سوئم رہے ،سومیٹرگرلز فائنل میںخیبرپختونخواکی تحمین خان اول پنجاب کی عروبہ فاطمہ دوئم اورسندھ کی مریم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔بوائز سومیٹرریس کاٹائٹل پنجاب کے سخاوت کے نام رہا۔
کے پی کے محمدشہاب دوسرے جبکہ سندھ کے جنید بلو چ سوئم رہے ۔بوائز ڈسکس تھرومیں پنجاب کے عبداللہ پہلے پنجاب کی ہی اعظم دوسرے اورخیبرپختونخواکے عثمان تیسرے نمبرپررہے ،۔ڈسکس تھروگرلز مقابلہ پنجاب کی خدیجہ نے جیتا۔اس ایونٹ میں کے پی کی پاغندہ دوسرے اورپنجا ب کی مومنہ تیسرے نمبرپررہی۔
گرلز لانگ جمپ میںپنجاب کی رمشاء اول،پنجاب ہی کی آمنہ د وئم اورکے پی کی سمینہ سلام سوئم ٹھہری۔بوائز لانگ جمپ کاایونٹ پنجا ب کے ریاض نے جیتا۔سندھ کے محمد بلوچ دوسرے اورکے پی کے اکرام اللہ تیسرے نمبرپررہے