تحصیل سپورٹس کمپلیکس ثمرباغ دیر میں دوسری وزیر اعظم عمران خان کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگئی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوص ایم این اے بشیر خان تھے انکے ہمراہ ڈی ایس او ابرار احمد، جواد احمد (تحصیل ثمر باغ پی ٹی آئی صدر) بھی موجودتھے۔جبکہ بڑی تعدادمیں علاقے کی عمائدین اور تماشائی بھی سٹیڈیم میں موجودتھے۔ٹورنامنٹ میں دیرلوئیر اوردیربالاسے,چوبیس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے بشیر خان نے محکمہ کھیل کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف جسمانی ورزش کے لیے موقع فراہم کرتی ہیں بلکہ پوشیدہ صلاحیتوں کو بھی سامنے لاتی ہیں۔ جناب بشیر احمد نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 50 ہزار روپے کی رقم کا اعلان کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی بشیر احمد اور ابرار احمد نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔