پنجاب حکومت کھیل او رکھلاڑیوں کے لئے سرگرم، ٹوکیو پیرا اولمپکس ہیرو کے لئے خطیر کیش پرائز

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ٹوکیو پیرااولمپکس کے ہیرو حیدر علی کی ملاقات کی ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹوکیوپیرا اولمپکس میں ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کو25لاکھ روپے کاچیک دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ صوبے کی تحصیلوں میں سپورٹس سنٹر بنا کر کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کاموقع دیں گے

صوبائی وزیر کھیل تیمور علی بھٹی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی سپورٹس،وائس چانسلر سپورٹس بورڈ پنجاب راؤزاہد قیوم خان او ردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے-

error: Content is protected !!