ایشیا ہاکی کپ کی میزبانی انڈونیشیا کو مل گئی۔ایشین ہاکی فیڈریشن اور انڈونیشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔ مئی میں شیڈول ایونٹ کی تاریخوں کا اعلان جلد ہوگا، اس بات کا اعلان ایشین ہاکی فیڈریشن نے کیا ہے۔اے ایچ ایف اور انڈونیشین ہاکی فیڈریشن کے درمیان ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے معاہدے کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو ایشین ہاکی فیڈریشن طیب اکرام اور انڈونیشیا ہاکی فیڈریشن کے حکام شریک ہوئے۔ایشیا کپ کی پہلی چار ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔