لنکا پریمیئر لیگ، جافنا نے گال گلیڈیئٹرز کو زیر کرلیا

لنکا پریمئیر لیگ 2022 کے پہلے میچ میں گال گلیڈیئٹرز کو جافنا کنگز نے 24 رنز سے شکست دے دی۔مہندرا راجا پاکسے انٹرنیشنل اسٹیڈیم ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس گال گلیڈیئٹرز کے کپتان کوشال مینڈس نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔جافنا کنگز کی ٹیم 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر 137 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، شعیب ملک اور دونت وی لاگے نے 30، 30 رنز سکور کئے۔گال گلیڈیئٹرز کے لئے وہاب ریاض، افتخار احمد، عماد وسیم، پرادیپ اور تشارا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں گال کی ٹیم کو کوشال مینڈس اور فرنینڈو نے 58 رنز کا آغاز فراہم کیا

 

مینڈس نے 43 گیندوں پر پانچ چوکوں کیساتھ 51 رنز سکور کئے، تاہم مینڈس کے آئوٹ ہونے کے بعد گال گلیڈیئٹرز کی بیٹنگ لائن اپ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوگئی، اور اس کی آخری 9 وکٹیں سکور میں صرف 62 رنز کا اضافہ کرسکیں۔عماد وسیم 17 اور اوپنر فرنینڈو کے علاوہ کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔جافنا کے لئے بائیں ہاتھ کے سپنر بینورا فرنینڈو نے تین اوورز میں 22 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں اور جافنا نے میچ 24 رنز سے جیت لیا۔

error: Content is protected !!