انگلش کرکٹ کائونٹی سرے نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیرن پولارڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے معاہدہ کرلیا ہے، 35 سالہ کیرن پولارڈ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت چکے ہیں اور انہوں نے اپنے ملک کی جانب سے 224 وائٹ بال میچوں میں شرکت کی ہے، پولارڈ اس سے قبل 2010-11 میں بھی سرے کائونٹی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں، کیرن پولارڈ سرے کائونٹی کو ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے میچ میں دستیاب ہونگے جو اکتیس مئی کو گلوسٹرشائر کیخلاف کھیلا جائیگا، معاہدے کے حوالے سے کیرن پولارڈ کا کہنا ہے کہ کائونٹی کرکٹ کھیلے ایک طویل عرصہ ہو گیا ہے اور میں کائونٹی کرکٹ میں دوبارہ شمولیت کیلئے بہت پرجوش ہوں ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں کائونٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلنے کا بہت لطف ہے شائقین کی ایک بڑی تعداد آپ کو دیکھنے کیلئے آتی ہے ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہو گی کہ سرے کائونٹی نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتروں اور ان کی ٹیم کی کامیابیوں میں میرا اہم کردار ہو۔